24نیوزکی بندش, چوہدری شجاعت حسین کا وزیراعظم عمران خان کو خط

24نیوزکی بندش, چوہدری شجاعت حسین کا وزیراعظم عمران خان کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کے نام  خط لکھ دیا،  چودھری شجاعت نےخط لکھ کر24نیوزکی بندش پراحتجاج کیا.
چوہدری شجاعت حسین نے خط میں لکھا کہ اتحادی جماعت کےسربراہ کی حیثیت میں خط لکھ رہا ہوں، امید ہےآپ اسےتںقید کے پیراے میں نہیں لیں گے،حکومت اور میڈیا کے درمیان قربت کی بجائےفاصلے پیدا کروانے والوں کا نقصان نہیں بلکہ نقصان حکومت کا ہو گا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ریاست کے استحکام کے ستون کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

میڈیا کے ساتھ محاذآرائی کسی بھی صورت مناسب نہیں ،روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور 24 نیوز کے لائسنس کی معطلی اس تاثر کو تقویت دے رہی ہے کہ ریاست کہ چوتھے ستون کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،جب میں وزیر اعظم تھا تو اس وقت کے وزیر اطلاعات شیخ رشید صاحب میرے پاس ایک سمری لے کر ائے جس میں درج تھا کہ جو جو بھی ٹی وی 50 لاکھ روپے فیس جمع  کروائے اس کو لائسنس ضرورت نہیں، ایک ایسا ایم او یو تیار کیا جائے جس میں حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی خبر کو صبر ورحمل سے برداشت کیا جائے لیکن ملکی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے بلکہ ایسے چینل کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے خط میں مزید کہا ہے کہ میں نے چند دن پہلے سینیٹر شبلی فراز صاحب جو اس وقت وزیر اطلاعات ہیں ان کو یہ کہا تھا کہ اپ احمد فراز صاحب کے بیٹے ہیں امید ہے اپ انہی کے نقش قدم پر چلیں گے، کیونکہ زندگی کے ہر طبقہ میں اپ کے والد کو عزت کی نگاہ سے چیکھا جاتا ہے، تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کئے جاسکتے ہیں، امید ہے کہ اپ وزیر اطلاعات کو کہں گے کہ تمام چیچنلز کے مالکان کے ساتھ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کریں، ان کے واجبات ادا کئے جائیں تاکہ ورکرز کو تنخواہیں دی جاسکیں، مزید یہ کہ 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کے اقدام کو فوری واپس لیا جائے تاکہ میڈیا ورکرز کو روزگاری سے بچایا جاسکے، کیونکہ آئین و قانون کی سر بلندی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer