علی رامے: پنجاب میں نئے مالی سال میں سیلز ٹیکس کی شرح کا ہدف1 کھرب 21 ارب روپے مقرر، سال دو ہزار بیس اکیس میں سیلز پرعائد سروس ٹیکس میں مزید کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال انیس بیس میں کورونا وائرس کی وبا سے پنجاب حکومت کو سیلز ٹیکس کی وصولی میں دشواری کا سامنا رہا، بجٹ دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں سیلز ٹیکس کی مد میں1 کھرب 61 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن مالی سال دوہزارانیس بیس میں سیلز ٹیکس پرمحکمہ خزانہ کی جانب سے سول آکاونٹس کی تفصیلات جاری ہونے پرمعلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت سیلزٹیکس پرصرف1 کھرب 1 ارب 82 کروڑ روپے کا ہدف حاصل کرسکی۔ سال 2018۔19 میں سیلز ٹیکس وصولی کی مد میں 90 ارب روپے حاصل ہو سکے تھے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں 15 کھرب 67 ارب کی بدعنوانی کو 270 ارب تک لے آئے ہیں، آج پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلے سے 85 فیصد کم جبکہ تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے 23 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالنے سے اب تک موجودہ حکومت ملک کا 5000 ارب روپے قرض واپس کر چکی ہے،موڈیز، ورلڈ بنک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہمارے معاشی استحکام کی تعریفیں کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں منی لانڈرنگ کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث کرونا وائرس کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں 60 سال کے بعد بڑے ڈیموں کی تعمیر ہو رہی ہے اور نہری نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے دو کھرب پینتالیس ارب کی رقوم غریب، بے روزگار اور نادار طبقے میں تقسیم کیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک بھر میں آٹھ کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈز کے زریعے مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے، متحدہ اپوزیشن کسی ماہر میڈیکل سپیشلسٹ سے اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کروائے، وزیرِ اعظم عمران خان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے سے پہلے تحقیق کر لیں تو بہتر ہوگا۔