ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان کا اپوزیشن رہنمائوں کو مشورہ

فیاض الحسن چوہان کا اپوزیشن رہنمائوں کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ وزیرِاعظم عمران خان ملک میں 15 کھرب 67 ارب کی بدعنوانی کو270 ارب تک لےآئے،آلِ شریف کواپنےحسد اور بغض میں ملکی ترقی نظر نہیں آ رہی۔


وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےحکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتےہوئےکہاکہ آج پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلےسے 85 فیصد کم جبکہ تجارتی خسارہ37 ارب ڈالر سے23 ارب ڈالررہ گیا ہے،حکومت سنبھالنے سےاب تک موجودہ حکومت ملک کا 5000 ارب روپےقرض واپس کرچکی ہے، موڈیز،ورلڈ بنک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہمارے معاشی استحکام کی تعریفیں کر رہےہیں۔وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں منی لانڈرنگ کی کمر توڑکررکھ دی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث کورونا وائرس کےباوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،پی ٹی آئی حکومت نےدوکھرب پینتالیس ارب کی رقوم غریب، بے روزگار اور نادار طبقےمیں تقسیم کیں،ملک بھرمیں آٹھ کروڑافراد کوصحت انصاف کارڈز کےذریعے مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے، متحدہ اپوزیشن کسی ماہرسپیشلسٹ سےاپنی آنکھوں اورکانوں کا علاج کرائے، وزیرِاعظم عمران خان کی پرفارمنس پرتنقید کرنےسےپہلےتحقیق کرلیں توبہترہو گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer