انضمام الحق نے آئی سی سی کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

انضمام الحق نے آئی سی سی کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے آئی سی سی کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کر کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کرائی گئی تو سوال جنم لیں گے۔

یوٹیوب چینل پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر ایک ملک لاک ڈاؤن میں آئی پی ایل کرا سکتا ہے تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیوں نہیں ہوسکتا؟ ’آئی سی سی ایونٹ اور سیریزکی جگہ پرائیویٹ لیگ کو ترجیح دی گئی تو کرکٹ کو نقصان ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹونٹی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مل کر میزبانی کریں تو ممکن ہوسکتا ہے لیکن پرائیوٹ لیگ کو انٹرنیشنل کرکٹ پر فوقیت نہیں دینی چاہیے۔  پرائیویٹ لیگ کو فوقیت دینے کا تاثر بھی نقصان دہ ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تاریخوں پر بھی اعتراضات شروع ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی اور اے سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کو اہمیت دے کیونکہ تھوڑے مفاد کے لیے بعد کے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا سارے کرکٹ بورڈ کو مل کر اس بار ے میں سوچنا چاہیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے میگا ایونٹ کو ملتوی کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں-

یاد رہے کورونا وائرس کے دنیا میں پھیل جانے سے کھیلوں کے تما م ایونٹس کو ملتوی کردیا گیا تھا،شیڈول آئی پی ایل بھی شروع نہیں ہوسکی تھی،پاکسستان میں جاری پی ایس ایل کے میچ ختم کردئیے گئے تھے۔دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

خیال رہے قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورہ پر ہے،جہاں وہ ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer