ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہال مالکان نے حکومت کو13 جولائی کی ڈیدلائن دیدی

شادی ہال مالکان نے حکومت کو13 جولائی کی ڈیدلائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شملہ پہاڑی (سعید احمد سعید) پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن نے شادی ہالزکھولنے کے حوالے سے حکومت کو 13 جولائی تک ڈیڈ لائن دیدی۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ 13 جولا ئی سے کاروبار کھولنے کی اجازت نہ دی تو ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے، ساڑھے 3 ماہ سے کاروبار بند ہے۔ حکومت دیگر کاروبار کی طرح ہمارے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان کرے۔

تفصیلات کے مطابق  عہدیداروں نے کہا ہے کہ 13 جولا ئی سے کاروبار کھولنے کی اجازت نہ دی تو ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے، ساڑھے 3 ماہ سے کاروبار بند ہے۔ حکومت دیگر کاروبار کی طرح ہمارے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان کرے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرشادی ہال ایسوسی ایشن لاہور محمد الیاس   کا کہنا تھا کہ  13 مارچ کو میرج ہال اور کیٹرنگ کا کام سب سے پہلے بند کیا گیا۔

اب باقی تمام کاروبار کھول دئیے گئے جہاں ایس او پیز عملدر آمد ممکن نہیں لیکن میرج ہال کا کاروبار نہیں کھولا حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہمیں میرج ہال اور کیٹرنگ کا کام کھولنے کی اجازت دیں ورنہ ملک بھر میں 13 جولائی کو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔  صدر پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن خالد ادر یس کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا کاروبار تو کھول لیا ہے لیکن ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

حکومت شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے ہم سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی خاطر 50 فیصد تک کم بکنگ کرنے  کے لئے  تیار ہیں، ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ شادی ہال، کیٹرنگ ملازمین  کے امدادی پیکج  کا اعلان بھی کیا جائے۔ شادی ہالز اور کیٹرز کے تمام بجلی و گیس بلز مارچ2020 ء سے معاف کیے جائیں، مالکان کو بلا سود قرضہ دیا جائے اور ہر طرح کے ٹیکسز سے کم از کم دو سال  کے لئے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer