فلم '' قبضہ'' میں سہانا چوہان، حیدر سلطان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

فلم '' قبضہ'' میں سہانا چوہان، حیدر سلطان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملتان روڈ (زین مدنی ) اداکارہ سہانا چوہان نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان کے ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہور ہی ہوں، ان کے والد سلطان راہی نے فلم انڈسٹری پر راج  کیا ہوا ہے۔

 ادکارہ سہانا چوہان نے بتایا ہے کہ میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں اس کے ساتھ پردہ سکرین پر آرہی ہوں، اس کا تمام کریڈٹ میرے ڈائریکٹر ایم الیاس اور مصنف مختار دیوانہ کو جاتا ہے جنہوں نے مجھے پہلی بار اپنی فلم میں کاسٹ کیا ہے اور جن کی بدولت ہی میں اپنی کامیابی سمجھتی ہوں۔

 جس  کے لئے میں دن رات محنت کرنے میں مصروف ہوں تا کہ میں پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنانام اور مقام بنا سکوں، سہانا چوہان نے مزید بتایا کہ مجھے میرا شوق اور جذبہ ہی شوبز کی دنیا میں لے کر آیا ہے، اگر کہانی اور میوزک اچھا ہو تو فنکار لگن اور محنت سے کام کرے تو یقینا کامیابی مل جاتی ہے۔

 فلم '' قبضہ'' فلمساز لالہ بلاول خان بلوچ معان فلمساز توقیر بخاری ہیں،  ڈائریکٹر ایم الیاس نے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم کی کہانی اور میوزک اچھا ہونے کے ساتھ ساتھ نئی فنکاروں کو لے کر معیاری فلم بنائی جائے تو فلم بین سینما گھر وں کا رخ کرتے ہیں۔ اب جدید ٹیکنالوجی پرفلمیں تیار ہو رہی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا مثبت کر دار ادا کرے، معیار ی فلم ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔

 چند سال قبل حیدر سلطان امریکا چلے گئے تھے جس کی وجہ سے بہت سے پراجیکٹس بھی ادھورے رہے گئے تھے، وہ ان دنوں پھر پاکستان آئے ہوئے ہیں اور مختلف شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے شرکت کر رہے ہیں، اس کے ساتھ  وہ فلم اور ٹی وی ڈرامہ حاصل کرنے کے لیے پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں.

اداکار حیدر سلطان پنجابی سینما کی ترقی کیلئے آب وتاب کے ساتھ میدان میں ہیں , تین پنجابی فلموں’’سہاگ دیاں چوڑیاں  ’’شریکے دی اگ ‘‘ اور’پیشی گجراں دی۔ کی کامیابی کے بعد ان کی مزید تین فلمیں سیٹ کی زینت بن چکی ہیں جن میں ’’ کنڈی نہ کھڑکا ‘‘،’’ میرا دل چنا ‘‘ اور ’’ہتھیار ‘‘شامل ہیں.
 

Shazia Bashir

Content Writer