ایف بی آر میں تاریخی اکھاڑ پچھاڑ

ایف بی آر میں تاریخی اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ان لینڈ ریونیو سروس کی تاریخ میں تقرروتبادلوں کا سب سے بڑا ریلا، چیئرمین ایف بی آر نے پہلے مرحلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں 21 سو سے زائد ملازمین کے تقرروتبادلے کردیئے۔

ایف بی آر کی تاریخ کے سب سے زیادہ تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ لاہور میں تعینات ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 9 تا 16 کے 565 اہلکاروں کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جبکہ ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں مجموعی طور پر اکیس سو زائد افسران و اہلکاروں کے تقرروتبادلے کئے گئے ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے انسپکٹرز، سپرنٹنڈنٹس، کلرکس، سپروائزرز، سٹینو گرافرز کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے ہیں۔

لاہور کے کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس، آرٹی او ٹو اور ایل ٹی یو کے تمام ملازمین کے باہمی تبادلے کردیئے گئے ہیں، ایف بی آر نے سالہا سال سے ایک ہی سیکٹر میں تعینات ملازمین کی اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں و اہلکاروں کے ٹیکس گزاروں سے قائم طویل گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کیلئے تاریخی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔

اگلے مرحلہ میں ایف بی آر میں ممبرز، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، کلکٹرز، کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔