( شہزاد خان ) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی، وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا لاہور چیمبر کا دورہ، تاجر برادری، صنعتکاروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔
چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی، وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر اور وفاقی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال لاہور چیمبر پہنچے تو بزنس کمیونٹی ڈھیروں مسائل سامنے رکھ دئیے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سیمنٹ اور شوگر ڈیلرز پر ٹیکس کم کیا، پھر بھی ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے تو وزیراعظم کو بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ شناختی لیکر مال فروخت کرنے کی شرط کا اطلاق نہیں ہوا ریٹلرز پر فکس ٹیکس لگا رہے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ملک میں تین لاکھ اکتالیس ہزار بجلی کے صنعتی صارفین ہیں جس میں سے انیس ہزار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں اور تینتالیس ہزار ٹیکس دیتے ہیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ کیا ٹیکس نہ دینے والے صنعتی صارفین کے پیچھے نہ جاؤں؟؟ مزید کہا کہ ابھی تک کسی کا اکاونٹ منجمد نہیں کیا۔
چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ قابل ٹیکس آمدنی والے طبقے کو ٹیکس دینا ہوگا، حکومت ہر صورت ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔