ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی منصوبےمیں اہم پیش رفت

ایل ڈی اے سٹی منصوبےمیں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایل ڈی اے سٹی منصوبےمیں اہم پیش رفت، ڈی جی نیب نے منصوبے پر بریفنگ کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو پیر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب میجرریٹائرڈ شہزاد سلیم کی جانب سے طلب کیے جانے بارے ڈی جی ایل ڈی اے آفس کو آگاہ کردیا گیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم سوموار کو اڑھائی بجے نیب کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کےحکم کے بعد پیش رفت اور منصوبے کی ڈویلپمنٹ پربریفنگ دی جائےگی، ایل ڈی اے سٹی پرتاحال ڈویلپمنٹ کے کام شروع نہ ہونے پرسپروائزری کمیٹی، ڈویلپمنٹ پارٹنرزسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی تحفظات ہیں۔

واضح رہےانتیس جنوری دوہزار انیس کے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ کا کام شروع نہیں ہوسکا اورتاخیری حربوں سے بھی کام لیا جارہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer