(عابد چودھری) سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 2 بچوں کی ماں ہلاک ہو گئی، ورثاء کا جنرل ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کہتے ہیں کہ سونیا کو زہریلی گولیاں دیکر قتل کیا گیا مگر پولیس ان کی بات تک نہیں سن رہی۔
سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 26 سالہ سونیا کی ہلاکت پر ورثا نے جنرل ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، سونیا کےلواحقین کا کہنا تھا کہ متوفیہ کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زہریلی گولیاں کھلائیں اور بعد میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا اور پھر خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا۔
2 بچوں کی ماہ سونیا کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر سونیا کے ورثاء نے شدید نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا۔