احتساب کمیشن نےغیر ملکی بینکوں سے قرض پر کام شروع کردیا

احتساب کمیشن نےغیر ملکی بینکوں سے قرض پر کام شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: سابق دورحکومت میں لیے گئےغیر ملکی بینکوں سے قرض پر احتساب کمیشن نے کام شروع کردیا ، پنجاب حکومت سے سابق دور میں لیے گئےغیر ملکی قرضوں کا ریکارڈ طلب، سابقہ حکومت نے مجموعی طور پر831 ارب روپے کا قرض مختلف غیر بینکوں سے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں لیے گئےغیرملکی قرضوں بارے احتساب کمیشن نے ورکنگ شروع کردی ، پنجاب حکومت سے لیگی دور حکومت میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، وفاق نے محکمہ خزانہ پنجاب اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سابق دور حکومت میں عالمی بینک سے397 ارب روپے کا قرض لیا گیا، زراعت کے لیے عالمی بینک سے250  ملین ڈالر، ایجوکیشن کے لیے 350 ملین ڈالر کا قرضہ حاصل کیا گیا، پنجاب سٹی پروگرام پر150 ملین ڈالر، بیراجوں کی تعمیر کے لیے145 ملین ڈالراور پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ پروگرام کے لیے 70 ملین ڈالر کا قرض لیا گیا۔

ایشین انویسٹ بینک سے263  ارب روپے کا قرض مختلف منصوبوں کے لیے لیا گیا، ان منصوبوں میں آبپاشی، توانائی، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی بہتری اور نہری نظام شامل ہیں، انٹرنیشنل فنڈزفارایگریکلچر اینڈ ڈویلپمنٹ سے5 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔ اورینج ٹرین کے لیے سابق دور حکومت میں چائنا کے ایکزم بینک سے 165 ارب روپے کا قرض حاصل کیا گیا، پنجاب میں مجموعی طور پرسابق دور حکومت 831 ارب روپے کا قرض مختلف بینکوں سے لیا جاچکا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer