سٹی42: مشن روڈپرواقع تاریخی نازتھیٹر کو دوبارہ سے شائقین کیلئے کھول دیا گیا، نازتھیٹر میں سٹیج ڈرامے پائل کی جھنکار کا آغاز۔
مشن روڈ پر واقع ناز تھیٹر کو دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے جہاں نئے سٹیج ڈرامے پائل کی جھنکار کاآغاز ہوا ہے، ڈرامے میں نئے اور جونیئرفنکار شامل ہیں۔
ڈرامے کے مصنف و ہدایتکار تنویر عالم خان کا کہنا ہے کہ غریب تکنیک کاروں اور فنکاروں کیلئے تھیٹر دوبارہ کھولا، ڈرامے کے پرڈیوسر رانا وقاص ہیں جن کا کہنا ہے کہ معیاری ڈراما پیش کیا ہے جو عوام کو پسندآئے گا۔