ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز،مریم کو سزا، تحریک انصاف کے کارکنوں کا الیکشن سے پہلے جشن

نواز،مریم کو سزا، تحریک انصاف کے کارکنوں کا الیکشن سے پہلے جشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو 10 سال قید اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا کا فیصلہ ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شہر بھر میں الیکشن جیت سے پہلے جشن اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد کپتان کی ٹیم کے سارے کھلاڑی جوش سے بھر گئے اور این اے 127 میں جمشید اقبال چیمہ کے انتخابی دفتر میں جیت کی خوشی کا جشن ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر،نعرے بازی کرکے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر منایا گیا۔این اے 127 میں مریم نواز کے مدمقابل جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ مریم کو عوامی عدالت نااہل کرتی، تاہم الیکشن بڑے مارجن کے ساتھ جیتیں گے۔

پی پی 167 میں کپتان کے کھلاڑی نذیر چوہان نے بھی لیگی قائدین کو سزاوں پرجشن منایا، خوب مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو کھلائیں بھی، اس کے علاوہ این اے 133 میں اعجاز احمد چودھری نے میلا سجایا اور کیولری گراونڈ میں خواتین کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

کپتان کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ لیگی قائدین کو سزاوں سے آدھا الیکشن انہوں نے اب جیت لیا اور باقی آدھا 25 جولائی کو جیت لیں گے۔