فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی کی طرف اہم پیشرفت ہے: ڈاکٹر طاہر القادری

فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی کی طرف اہم پیشرفت ہے: ڈاکٹر طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:نواز شریف، مریم نواز کے خلاف فیصلہ، عوامی تحریک سیکرٹریٹ میں جشن کا سماں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کرپشن کا گاڈ فادر انجام کو پہنچ گیا، اب اداروں کا اصل چیلنج لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے۔

مسلم لیگی قائدین کو سزا کے فیصلے پر عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ میں جشن منایا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ’’گونوازگو‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سیکرٹری جنرل پارٹی خرم نواز گنڈا پور نے مک گیا تیرا شو نواز کے نعرے لگوائے۔ قائدین اور کارکنان نے ایک دوسرے کو بھی مٹھائی کھلائی۔

سزا پر ڈاکٹر طاہر القادری نے ردعمل میں کہا کہ سرکس کے شیر کو فیصلے کا علم تھا اسلئے بھاگ گیا، اب اداروں کا اصل چیلنج غریب پاکستانیوں کی لوٹی دولت واپس لانا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی کرپشن پر جو کہا اس پر عدالت کی مہر لگ گئی، جسے 28سال قبل جیل ہونا چاہے تھا وہ وزیراعظم بنا رہا، فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔ احتساب عدالت کے جج اور نیب پراسیکیوٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔