نادہندہ امیدوار نےٹیکس ادا کر دیا، مسترد شدہ کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے

PTI, Election Appelet Tribunal, Khan pur, NA 170, NA171, Mian Ghous Mohammad, City42, Income Tax defaulter, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نادہندہ امیدوار نےٹیکس ادا کر دیا، مسترد شدہ کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

 خان پور این اے 170 ، این اے 171 سے پی ٹی آئی رہنما میاں غوث محمد کے مسترد شدہ  کاغذات نامزدگی ان کی جانب سے  34 لاکھ  63 ہزار روپے کے غیر ادا شدہ ٹیکس کےسرکاری واجبات ادا کر دیئے جانے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے منظور کر لئے۔

خان پور  میں پی ٹی آئی کے امیدوار میاں غوث محمد نےریٹرننگ آفیسر کی جانب سے  کاغذات نامزدگی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث مسترد کئے جانے کے بعد  بحالی کے لئے خان پور ہائی کورٹ ٹریبونل مین اپیل دائر کی تھی۔ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے ان کی جانب سے تحصیلدار کی جاری کردہ  34 لاکھ 63 ہزار 700 روپے جمع کروا دیئے جانے کی رسید پیش کر دیئے جانے پر ان کی  پٹشن منظور کرتے ہوئے کاغذات بحال کرنے کا حکم دے دیا. 

میاں غوث محمد نے  این اے 170 این اے 171 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔