روزینہ علی: گزرے دن کی طرح آج رات بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ، کچھ علاقوں مین بارش ہو گی اور پہاڑوں پر برف باری جاری رہے گی۔اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔
اتوار کے روزموسم کی صورتحال
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میںمیٹ آفس کی فور کاسٹ کے مطابق موسم سرد رہنے کے ساتھ ماحول پر دھند کی دبیز تہہ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں انتہائی سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ وادیِ پشاور کے علاقوں چارسدہ ،رشکئی، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اتوار کے روز موسم سرد جبکہ مری، گلیات اورگردونواح کے پہاڑی علاقوں میں موسم انتہائی سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہےگا ۔ بہاولپور، ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور، لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک تاہم شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات، چاغی، تربت گوادر،کیچ ، ٹو بہ اچکزئی ، کا ن مہتر زئی اور پنجگور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان۔
کمشیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری کا اب بھی کوئی امکان نہیں۔