اس الیکشن میں انشا اللہ سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو

اس الیکشن میں انشا اللہ سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں انشا اللہ تعالیٰ سلیکشن کا مقابلہ کریں گے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  لاہور کے علاقے بہار کالونی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پریسٹ چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔لاہور کوچنا ہے تاکہ پیپلز پارٹی اس شہر،صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکے۔ پیپلز پارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ میں آپ کا ہوں اور رہوں گا، کسی کو اپنے بہنوں بھائیوں کے بارے میں غلط ارادے نہیں رکھنے دوں گا، انہیں پہلے مجھ سے ہو کر گزرنا پڑے گا، کسی کو ظلم نہیں کرنے دوں گا۔

انہوں نے مزید  کہا کہ میرے کارکنوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، اس صوبے کے گورنر کو قتل کیا گیا، پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت بدنام کیا گیا، واپس آیا ہوں اپنا حق چھینے اور حکومت بنانے آیا ہوں، آپ میرے بہن بھائی اور سفیر بنیں۔

تقریب میں ذوالفقار علی بدر ، قاسم گیلانی، فیصل میر، اسلم گل، امجد حسین ، عمران اٹھوال ، نسیم سہوترا، ایڈون سہوترا شریک ہوئے۔ 

فیصل میر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے دکھ درد میں شریک ہوتا رہا ہوں۔ بشپ نعیم پرشاد نے بلاول بھٹو کی حلقے سے کامیابی اور وزیر اعظم بننے کی دعا کرائی، انہوں نے کہا کہ بھر پور طور پر ہر حلقے میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔

آخر میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو بائیبل پیش کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔