ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں  7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں  7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروہ حسین اور معروف اداکار فرحان سعید نے سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویر شئیر کی جس میں انھوں نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنائی ہے۔اداکار جوڑے نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ساتھ ہی بیٹی کے نام کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے بچے کی پیدئش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بیٹی کا نام جہاں آرا سعید ہے۔

 اداکارہ عروہ حسین اور معروف اداکار فرحان سعید نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’جہاں آرا سعید ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے ’آرا‘ کہیں گے، آپ ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں کی ملکہ ہیں، ہمارے لیے سب سے بڑی خوشی ہیں، آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ ہمارا دوبارہ جنم بھی ہے۔جوڑے نے اپنی بیٹی کے روشن مستقبل اور کامیابی کی دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ وہ پیچھے مڑ کر دکھے تو ہمیں ہمیشہ اپنے والدین کو پائے، دنیا میں خوش آمدید آرا! ’