لاہور میں مینول رجسٹری پر پابندی لگا دی گئی ہے، صرف ای رجسٹری ہوگی، محسن نقوی

لاہور میں مینول رجسٹری پر پابندی لگا دی گئی ہے، صرف ای رجسٹری ہوگی، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ لاہور میں مینول رجسٹری پر پابندی لگا دی گئی ہے، صرف ای رجسٹری ہوگی۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پہلے ای رجسٹریشن سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اب مینول طریقے سے رجسٹری نہیں ہوگی، اب تک 2لاکھ 21ہزار رجسٹریاں ہوچکی ہیں، ای رجسٹریشن سنٹر میں شہریوں کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، لاہور میں ایک ای رجسٹریشن سنٹرکا افتتاح کر دیا ہے، دو ای رجسٹریشن سنٹر شالیمار ٹاؤن اور رائیونڈ میں بنائے جائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرکو ہدایت کی ہے کہ 31جنوری تک دونوں ای رجسٹریشن سنٹر ز کو مکمل کریں، ای رجسٹریشن سنٹر میں بینک آف پنجاب کی سہولت مہیا کی گئی ہیں، جلد نادرا کی بھی سہولت فراہم کر دیں گے، ای رجسٹریشن سنٹر بننے سے ٹیکس چوری ختم ہوگی۔ ای رجسٹریشن سنٹر پر لوگوں کو آرام دہ سہولتیں مہیا ہونگی۔ زیر التواء درخواستیں ڈیش بورڈ پر وضع ہونگی، ای رجسٹریشن سنٹر بننے سے رجسٹری کا عمل تاخیر کا شکار نہیں ہوگا ، مجھے پروٹوکول سے فرق پڑتا نہ تنقید سے، تنقید بہت سی باتوں پر ہوتی ہے، تنقید کا مجھے کوئی ایشو نہیں،اگر تنقید پر دھیان دیتا تو میں کوئی کام نہ کر سکتا۔