غزہ پر اسرائیلی حملے،  90 روز  میں 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید,لاکھوں بے گھر

غزہ پر اسرائیلی حملے،  90 روز  میں 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید,لاکھوں بے گھر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) غزہ پر اسرائیلی کے وحشیانہ حملوں کو 90 دن مکمل  ہوچکے، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں،حماس میڈیا آفس نے اسرائیلی حملوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

  اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 614افراد زخمی ،7 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں،حماس کے مطابق صیہونی فورسز نےغزہ کے 30ہسپتالوں کومکمل طور پر غیرفعال کردیا ہے ، 6 ہزار شدید زخمیوں کو علاج کیلئے فوری سفر کرنے کی ضرورت ہے تاہم صرف 645 زخمی علاج کے لئے غزہ سے باہر لے جائے گئے ، کینسر کے 10 ہزار مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاہیں ،حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے 90 دن میں 65 ہزار ٹن بارود غزہ پر برسایا، 53 صحت مراکز مکمل تباہ اور 150 مراکز کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، قابض فوج نے 121 ایمبولینسیں تباہ کر دیں۔

 حماس کے مطابق صحت کے 99 اہلکار گرفتار اور 10صحافی حراست میں لئے گئے، غزہ میں 13 لاکھ 55 ہزار افراد نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی بیماریوں سے متاثر ہوئے۔

 ادھر پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں بمباری سے مزید162 فلسطینی شہید اور 296افراد زخمی ہوگئے۔