وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، اہم رکن اسمبلی پرویز الٰہی کے حق میں آگئے

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب رکن صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی نے عمران خان کی جانب سے تمام تحفظات دور ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر عمران خان کیلئے ایک ایک صوبائی اسمبلی ممبر کا ووٹ اہمیت اختیار کر گیا ہے،مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود تھے،پارٹی ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے معاملات طے کریں گے ،علما بورڈ سمیت عزاداروں پر مقدمات کے خاتمے کیلئے عمران خان نے یقین دہانی کروائی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اگلے حکومتی سیٹ اپ میں اہم سیاسی عہدوں پر ایم ڈبلیو ایم کو نمائندگی دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔عمران خان نے ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی،رکن صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی نے عمران خان کی جانب سے تمام تحفظات دور ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔