ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی خود کو پاکستان میں محفوظ تصورکرتے ہیں تو کیا انہیں لاہور بھیج دیں? 

indian pm convoy in indain punjab
کیپشن: indian pm convoy in indain punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : وزیر اعظم  نریندرا مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی پر سوشل میڈیا  پر پاکستان اور لاہور کی گونج بھی سنائی دی ، سوشل میڈیا صارفین  اس وقت  مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے انڈین نیوز چینل کا ایک کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ ہم سے بہتر تو پاکستان نکلا، اِن لوگوں کا کوئی بھروسہ نہیں۔

 بھارتی صحافی سدھیر چودھری کے پروگرام کا ایک کلپ  میں کہا گیا ہے کہ  2015 میں مودی نے اچانک پاکستان جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ 'مودی پاکستان چلے گئے، وہاں لینڈ کر گئے اور نواز شریف کے گھر چلے گئے۔ پاکستان میں انھیں آنے جانے میں کہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، کہیں سکیورٹی کی کوتاہی نہیں ہوئی۔۔۔ ہم سے تو پاکستان بہتر نکلا۔

اس موقع پر گاندھی خاندان کی اٹلی میں رشتہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'یہاں تک کہ نواز شریف نے بھی پی ایم مودی کو اطالوی پارٹی سے بہتر سیکورٹی فراہم کی۔

' ایک صارف نے لکھا کہ مودی کا حامی میڈیا بتا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی پاکستان والے پنجاب میں زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں، اس لیے کیا انھیں لاہور بھیج دینا چاہیے؟‘ انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس واقعے کے بعد بھٹنڈا ہوائی اڈے پر واپس پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے وہاں کے افسران سے کہا کہ 'اپنے (پنچاب کے) وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں بھٹنڈا ہوائی اڈے تک زندہ لوٹ پایا۔'