ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت میں بہتری، ڈاکٹرز نے عابد علی کو بڑی اجازت دے دی

Abid Ali Health Updates
کیپشن: Abid Ali
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی صحت میں بہتری,ڈاکٹرز نے عابد علی کو سفر کی اجازت دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی ے پوسٹ آپریشن ری ہیب بھی مکمل کرلیا۔عابد علی کا ری ہیب دو ہفتے تک کراچی میں جاری رہا۔صحت میں بہتری کے باعث ڈاکٹرز نے عابد علی کو سفر کی اجازت دے دی۔ عابد علی کل واپس اپنے گھر لاہور آجائیں گے۔

خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تشخیص کے بعد معلوم ہوا کہ وہ  دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے دل کی دو شریانیں بند تھیں جس کے باعث سٹنٹ  ڈالے گئے۔  ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام  تین سے چھ ماہ تک گراؤنڈ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer