عابد چودھری: حمید لطیف ہسپتال کے واش روم میں لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا وارڈ بوائے گرفتار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عثمان اسلم نے مریضہ کیساتھ آئی ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پارکوں،ہسپتالوں اور ایسے دیگر مقامات پر آنے والی خواتین کا تحفظ متعلقہ انتظامیہ بھی یقینی بنائیں۔