(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کے 500 مالیوں اور سویپرز کے حاضری مسائل،یونیورسٹی انتظامیہ نے مالیوں اور سویپرز کی حاضری کو پہلی بار بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے گریڈ 1 کے ملازمین مالیوں اور سویپرز کی حاضری کو پہلی بار بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یونیورسٹی کے 4 مقامات پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی۔
یونیورسٹی کے 500 مالی اور سویپرز بائیو میٹرک حاضری کے پابند ہونگے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو گریڈ 1 ملازمین کی مینوئل حاضری کے مسائل کا سامنا تھا۔اقامتی آفیسر 2 جلیل طارق کے مطابق بائیو میٹرک حاضری وقت کی اہم ضرورت تھی،اقدام کا مقصد یونیورسٹی کی صفائی میں مزید بہتری لانا اور وقت پر کاموں کی تکمیل یقینی بنانا ہے۔