ویب ڈیسک: چین میں ایک بچے نے ملاقات کے لئے ماں کو رکنے پر مجبور کردیا، فائر فائٹر سے مصافحے کے بعد بچے کی مسکراہٹ قابل دید، لاکھوں کے دل جیت لئے۔
چین میں ایک بچے کی ویڈیووائرل ہوگئی ہے جس میں اپنی ماں کے ہمراہ جاتے ہوئے بچے کی نظر فائر فائٹر پر پڑی تو اس نے ملاقات کے لئے ضد شروع کردی۔ والدہ کے انکارکے باوجود چارسالہ بچے نے فائر فائٹر سے ہاتھ ملانے کی جدوجہد شروع کردی اور ماں کو اپنے ساتھ گھسیٹتے ہوئے فائر فائٹر تک پہنچ گیا۔
A little Chinese boy failed to hide his excitement and delight when he met the fireman. How cute! pic.twitter.com/yZPoYNTazU
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) January 5, 2022
بالاخر جب فائر فائٹر نے بچے سے ہاتھ ملایا تو منظر قابل دیدتھا بچے نے مسکراتے ہوئے مصافحہ کیا اور اس کے چہرے پر پھوٹنے والی خوشی، اطمینان اور مسکراہٹ کو قیمتی ترین کہا جاسکتا ہے۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائکس وصول ہوگئے.