سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی سامنے آگئی

School Education Department
کیپشن: School Education Department
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی سامنے آگئی، اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ ہونے کے بعد غائب ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز گذشتہ رات بارہ بجے سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کیے گئے تھے جو تھوڑی دیر بعد ہی غائب ہوگئے، جس کے باعث  ہزاروں اساتذہ  اپنے تبادلوں کے آرڈز کے حصول کیلئے خوار ہوگئے،  تبادلوں کے آرڈرز پانچ جنوری اور سکولوں میں جوائننگ چھ جنوری کو دی جاناتھی۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو سکول انفارمیشن سسٹم میں خرابی فی الفور دور کرنی چاہیے۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ میں موجود خامی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جلد ٹھیک کرلی جائے گی، اساتذہ کو کسی صورت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

واضح رہےکہ آج تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا آخری روز ہے، کل سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، سموگ کے باعث ہفتہ، اتوار اور پیر کی 3چھٹیوں کا آپشن برقرار ہے، ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے بھی سکولوں میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

 صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 7جنوری سے سکول کھلنے پر اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو ویلکم کرتے ہیں، طالبعلم اور اساتذہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر لازمی عمل کریں تاکہ اس وباسے بچا جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer