ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7 کیلئے پشاور زلمی کی نئی کٹ متعارف

پی ایس ایل 7 کیلئے پشاور زلمی کی نئی کٹ متعارف
کیپشن: Peshawar Zalmi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے ساتویں  ایڈیشن کیلئے فرنچائز پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کروادی۔

پشاور زلمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی۔ویڈیو میں آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت، حسین طلعت، حیدر علی، کامران اکمل، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو نئی کٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور کے روایتی ڈیزائن کو کٹ میں شامل کیا گیا، اس کے ساتھ پشاور اور خیبر پختونخوا کے مقامات اسلامیہ کالج، گھنٹہ گھر پشاور، درہ خیبر اور کے ٹو کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے قومی جانور مارخور کو بھی شرٹ پر پرنٹ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer