ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ

امریکا میں ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا میں ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ سامنے آ گیا ، 6 لاکھ 77 ہزار نئے کیسز  رپورٹ ،  جب کہ 1770 سے زائد افراد وبا کے باعث ہلاک ہوگئے، برطانیہ میں  کورونا کے ایک لاکھ 94 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سپین ایک لاکھ 37 ہزار اور اٹلی میں ایک لاکھ 89 ہزار مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

امریکہ میں6 لاکھ 77 ہزار نئے کیسز  رپورٹ   جبکہ فرانس میں 3 لاکھ 32 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار،اسپین میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اسی طرح اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ایک لاکھ 90 کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ارجنٹائن میں 95 ہزار، بھارت میں 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

 عالمی وبا قرار دیئے  جانیوالے کورونا وائرس کی نئی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے ابھی دنیا پوری طرح نمٹ نہیں پا رہی ہے کہ فرانس میں ایک اورنئی قسم دریافت ہو گئی ہے۔  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نام ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے آئی ایچ یو رکھا ہے۔