2020 میں لاک ڈاؤن کیوجہ سے  کتنے ایکسیڈنٹ ہوئے؟

2020 میں لاک ڈاؤن کیوجہ سے  کتنے ایکسیڈنٹ ہوئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فخر امام: ٹونٹی ٹونٹی میں لاک ڈاؤن کیوجہ سے ایکسیڈنٹ کم ہوئے مگر اموات زیادہ ہوئیں، صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں سب سے زیادہ 66319 روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں 2019 کی نسبت ایکسیڈنٹ کم مگر اموات زیادہ ہوئیں، صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں 268 اموات جبکہ 2019 میں 208 اموات ہوئیں، 27733 شدید زخمی افراد کو صرف لاہور میں ریسکیو سروسز فراہم کی۔

 ڈی جی ریسکیو کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 2 سالوں میں 470 افراد ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوئے، قانون کی پاسداری، اساتذہ اور والدین کی تربیت اور ذمہ داری کے احساس سے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے، محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ہم سب کو مل کے بھرپور جدو جہد کرنا ہوگی۔    

 دوسری جانب فیس بک پر دوستی کی ریکویسٹ بھیج کر پاکستانیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار  کرلیا گیا، نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ملزمان فیس بک پر خوبرو خواتین کی تصاویر ڈی پی لگا کر کڑوڑوں روپے مالی امداد کا جھانسہ دے کر لوگوں کو ہی لوٹ لیا کرتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انہیں شہری کی جانب سے درخواست ملی کہ ایک خاتون جو اپنے اپ کو امریکی فوج کی افسر ظاہر کرتی تھی اس نے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی اور جب بات چیت ہونے لگی تو اس خاتون نے امریکی ڈالر امداد کرنے کا کہا جس کے لیے اس سے انیس لاکھ پاکستانی روپے بھی اپنے اکاونٹ میں منگوا لیے ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ گروہ میں پانچ غیر ملکی جبکہ ایک پاکستانی شامل ہیں ، گرفتار ملزمان میں 5نائیجرین جبکہ ایک پاکستانی ہے، گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کرچکاہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


 

Shazia Bashir

Content Writer