ای گورنینس ماڈل کو موضع لیول تک وسعت دینے کا فیصلہ

ای گورنینس ماڈل کو موضع لیول تک وسعت دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: ای گورنینس ماڈل کو موضع لیول تک وسعت دینے کا فیصلہ، کس موضع میں کس قدرتی آفت کا سامنا ہے اور کن ریلیف سرگرمیوں کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم اے نے ڈیجیٹل سروس ایٹ ڈور اسٹیپ پروجیکٹ پر ورکنگ شروع کردی۔

  تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل سروس ایٹ ڈور اسٹیپ پروجیکٹ کے تحت ای گورننس ماڈل کو موضع لیول تک لیجانےکا فیصلہ کرلیاگیاریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے پی ڈی ایم اے کو ڈیجٹلایز گورننس پروجیکٹ کا ٹاسک سونپ دیاتو پی ڈی ایم اے نے ڈیجیٹل سروس ایٹ ڈور اسٹیپ پروجیکٹ پر ورکنگ شروع کردی۔

  پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں ڈیش بورڈ اور ایپ کی تشکیل سے لاہور سمیت صوبہ بھر کی موثر مانیٹرنگ ہوسکے گی ڈیجٹل سروس ایٹ ڈور اسٹیپ کے 23 ہزار 180 موضع جات میں ای گورنینس نفاز ہوسکے گا، ای گورنینس پروجیکٹ کے نفاز سے موضع کی سطح پر رونما ہونے والی قدرتی آفت کی رپورٹنگ براہ راست پی ڈی ایم اے تک پہنچ سکے گی موضع کی سطح پر ڈیجیٹل سروس ایٹ ڈور اسٹیپ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

 ڈیجیٹل سروس ایٹ ڈور اسٹیپ کمیٹی میں ریونیو آفیسرز کو اینڈرائڈ ایپ کے استعمال کی مکمل تربیت دی جائے گی، موضع جاتی ڈیجیٹل سروس ایٹ ڈور اسٹیپ کمیٹی واقعات کی رپورٹنگ کرنے پابند ہوگی۔  پی ڈی ایم اے کےمطابق حادثات کے رونماہوتے ہی ریلیف سرگرمیوں کا آغاز ہوسکے گاقدرتی آفت کی بروقت رپورٹنگ سے مالی و جانی نقصان سےسے بچاجاسکے گا۔

ای گورننس پروجیکٹ میں موضع کی سطح پر شہری خود بھی حصہ دار بن سکیں گے لاہور سمیت صوبہ بھر کے موضع جات کو ڈیش بورڈ پر آویزاں ہوں گےانسدادسموگ، انسداد کرونا وائرس، فلڈز، انسداد ٹڈی دل، قحط سازی کے تدارک کے لیے شہریوں کو براہ راست شامل کیا جا سکے گا۔

       

Shazia Bashir

Content Writer