ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

لاہوریئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہوریئے  خون جما دینے والی سردی سے ٹھٹھرنے کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

باغوں کے شہر لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے،  گزشتہ رات شہر کے متعدد علاقوں، گلشن راوی، گلبرگ، چونگی امرسدھو، مزنگ، لبرٹی، کلمہ چوک، کماہاں اور بیشترعلاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ کے علاقے میں 19.4 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی،  بارش سے موسم خوشگور ہوگیا ، دھند ختم ہونے سے فضا نکھر گئی۔باغوں کے شہر لاہور میں بارش نے ہر منظر اجلا کر دیا، بارش کے بعد لاہور کے مختلف گلی کوچے اورسڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،کئی سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کے وقت درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد تھاجبکہ شہر میں ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش  کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا، جنوری کے وسط میں دھند ا پڑے گی، فروری میں بارشیں ہوں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer