میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خبر

میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے،  پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کا اعلان کردیا گیا.

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا.  پنجاب کے 20 سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے آن لائن درخواستیں لی جائیں گی،  آن لائن درخواستوں کیلئے پورٹل 11 جنوری سے فعال ہو گا، ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق  آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جنوری ہو گی۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی عبوری میرٹ لسٹ 5 فروری کو جاری ہوگی،  سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی حتمی میرٹ لسٹ 8 فروری کو جاری ہوگی، سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ 11 فروری کو جاری ہوگی، سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں کلاسز کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔

 ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایف ایس سی میں 65 فیصد اور انٹری ٹیسٹ میں 60 فیصد نمبروں والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے، میرٹ میں میٹرک کے 10، ایف ایس سی 40 اور انٹریٹیسٹ کے 50 فیصد نمبر شامل ہوں گے،  85 فیصد سے زائد نمبروں والے امیدوار اوپن میرٹ پر درخواست دینے کے اہل ہوں گے،  امیدوار تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی چوائس دے سکیں گے،  یو ایچ ایس آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں کے داخلے بھی کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer