ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر، قیصرکھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا، عثمان بزدار نے تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 روز کا قرنطینہ کرلیا۔ 

ڈاکٹرز نے دو ہفتے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹیسٹ کرایا جو پازیٹو آیا، اب وزیراعلیٰ مزید کچھ دن قرنطینہ میں ہی رہیں گے، اس سے قبل خبرآئی تھی کہ عثمان بزدار روبصحت ہیں اور انہوں نے چہل قدمی بھی شروع کردی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،"گھر میں رہیں محفوظ رہیں"کے ماٹو پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابو پایا جا سکے گا، شہری باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔

 واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں مزید شدت آگئی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے مزید 12 اموات جبکہ377 نئے مریض سامنے آگئے، 88 کی حالت تشویشناک ہے، جن کووینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے، شہر میں متاثرین 70 ہزار کے قریب پہنچ گئے جبکہ اموات بڑھ کر 1640 ہوگئیں، پنجاب میں کورونا کے 679 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 393 ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer