ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا "کلین ڈرنکنگ واٹر" پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب حکومت کا لیگی دورِحکومت کے بند " کلین ڈرنکنگ واٹر" پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، محکمہ بلدیات نے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیبنٹ کو تفصیلات فراہم کردیں۔ ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے کے مزید فنڈز دیکر کام دوبارہ شروع ہوگا۔

سابق دورِحکومت میں وفاق کے تعاون سے" کلین ڈرنکنگ واٹر" پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ پروگرام میں ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں چار ارب روپے صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق دورِحکومت میں ٹھیکیداروں کی مبینہ غفلت اور ناقص میٹریل لگانے پر پروگرام روک دیا گیا تھا، اب موجودہ حکومت صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے کے مزید فنڈز دیکر " کلین ڈرنکنگ واٹر" پروگرام شروع کرے گی۔

منصوبے میں ادھوری رہنے والی سکیموں کو ٹھیکیداروں سے مکمل کرایا جائے گا اور منصوبے کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔