ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عطائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ

عطائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) ڈی سی دانش افضال نے شہریوں کی جان سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایات کر دی، مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس، مراکز صحت اور ڈسپنسریوں کے انچارجز کو بھی ایکشن لینے کے اختیارات دے دئیے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی جان سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ ڈی سی دانش افضال نے ضلع اور تحصیل سطح پر عطائیت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ضلعی سطح پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گرمانی عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ تحصیل سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹرنگ اور کارروائیوں کے لیے پابند کر دئیے گئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، دیہی مراکز صحت اور ڈسپنسریوں کے انچارج ڈاکٹرز کو بھی عطائیوں کے خلاف ایکشن لینے کے اختیارات سپرد کر دیئے گئے ہیں۔

اب افسران کو ایک محدود اور فکس علاقے کی بجائے پورے ضلع میں ایکشن لینے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ 40 نئے افسران کو بھی عطائیوں کے خلاف چھاپے مارنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔