لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے: ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے: ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ مخصوص اوقات میں شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔ ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرہمدرد چوک قائداعظم انڈسٹری ایریا، منگل باگڑیا ں چوک گرین ٹاؤن، بدھ ٹھو کر چوک ہنجر وال،جمعرات نیازی اڈ ا، جمعہ واپڈ اٹاؤن اوربروزہفتہ ٹرک اڈا (چوکی سبزی منڈی) راوی روڈ فرائض سرانجام دے گا۔

خدمت مراکز میں شہریوں کوایک ہی چھت تلے کریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

خدمت مراکز لبرٹی مارکیٹ اور اقبال ٹاؤن08 بجے صبح تا04 بجے رات تک شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer