چھٹیوں کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

چھٹیوں کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن خالد: ایک طرف مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی تودوسری طرف بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے پرلاہور کے تمام سکول کھل گئے، سردی اور بارش کی وجہ سے بچوں کی حاضری بھی کم رہی، والدین کہتے ہیں کہ خون جما دینے والی سردی میں چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے۔

 سوشل میڈیا پرچلنے والی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی خبریں دم توڑ گئی، لاہورسمیت پنجاب بھرمیں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اورنجی سکولز کھل گئے۔ تعطیلات ختم ہونے کے بعد بارش اور سخت سردی میں بچے دستانےاور ٹوپیاں پہنے کپکپاتے ہوئے سکول جاتے دکھائی دیئے، معصوم بچوں کا کہنا تھا کہ سردی بہت زیادہ ہے، چھٹیوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔

بچوں کی صحت بارے پریشان والدین نے شکوہ کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات سے محکمہ تعلیم بے خبرنظرآتا ہے، چاہے سوئیٹر پہنیں یا ٹوپی، بچوں کو اسی سردی سے لڑتے ہوئے سکول جانا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری سے سردی کی نئی لہر نے ملک بھرکو لپیٹ میں لے لیا ہے، اس کے باوجود حکومت پنجاب کی جانب سے چھٹیوں کا شیڈول تبدیل نہ کرنا قابل تشویش ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer