(حسن خالد) ایک طرف مزید سردی بڑھنےکی پیش گوئی تودوسری طرف بچوں کی چھٹیاں ختم ہونےپرلاہور کے تمام سکول کھل گئے.
سوشل میڈیا پرچلنے والی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافےکی خبریں دم توڑ گئی،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں موسم سرما کی تعطیلات کےبعد سرکاری اورنجی سکولز کھل گئے, تعطیلات ختم ہونےکےبعد بارش اور سخت سردی میں بچےدستانےاور ٹوپیاں پہنےکپکپاتےہوئے سکول جاتےدکھائی دیئے،معصوم بچوں کا کہنا تھا کہ سردی بہت زیادہ ہے،چھٹیوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔
بچوں کی صحت بارے پریشان والدین نے شکوہ کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات سےمحکمہ تعلیم بےخبرنظرآتا ہے،چاہے سوئیٹر پہنیں یا ٹوپی، بچوں کو اسی سردی سےلڑتے ہوئےسکول جانا پڑے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق یکم جنوری سےسردی کی نئی لہر نےملک بھرکو لپیٹ میں لےلیا ہے،اس کےباوجود حکومت پنجاب کی جانب سےچھٹیوں کا شیڈول تبدیل نہ کرنا قابل تشویش ہے۔