ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب کا بغیر پروٹوکول نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب کا بغیر پروٹوکول نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول گورنمنٹ محمد نواز شریف ٹیچنگ ہستپال یکی گیٹ کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ پہنچے جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی، انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے گائنی وارڈ، ایمرجنسی،فارمیسی،سی ٹی سکین سینٹراوردیگر وارڈزمیں جا کرخود طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

 مریضوں اور تیماردارو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرآپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا۔ اس موقع پر مریضوں نے طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈاکٹر کا ایک میٹھا بول مریض کی آدھی بیماری دور کر دیتا ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے بعض وارڈزمیں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی اور ڈاکٹرزسے ان کے مسائل دریافت کئے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا بھی دورہ بھی کیا، مقیم افراد سے ہاتھ ملایا اور خیریت دریافت کی۔ وہاں مقیم افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ اقدام بہت اچھاہے۔ ہمیں یہاں کوئی تکلیف نہیں۔ وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر پناہ گاہ کی عمارت جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer