(علی رامے ): اقلیتی برادری کے لیے زبردست خوشخبری، پنجاب حکومت نے اقلیتی حلقوں میں ڈویلپمنٹ کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔ دس اضلاع کی بجائے سولہ اضلاع میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اقلیتی برادری کے حلقوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف مرحلوں میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کی جانب سے اقلیتی برادری کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت رواں سال 50 کروڑ روپے کے فنڈز اقلیتی برادری پر خرچ کرے گی۔ لاہور اور پنجاب بھر میں اس سلسلے میں10 کروڑ روپے مزید منظور کرلیے گئے ہیں۔ لاہور میں اقلیتی برادری کے حلقوں میں ڈویلپمنٹ کے لیے دو کروڑ روپے کا مزید اضافہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر اقلیتی برادری کے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔