ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندرون موچی گیٹ میں 3 منزلہ مکان زمین بوس، 2 بچے جاں بحق

اندرون موچی گیٹ میں 3 منزلہ مکان زمین بوس، 2 بچے جاں بحق
کیپشن: City42 - House Collapse
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین): اندرون موچی گیٹ میں 3 منزلہ خستہ حال مکان زمین بوس ہونے سے2 بچے جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا جبکہ ملبے تلے دبے بچوں کے والدین کو نکالنے کیلئے ریسیکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں 3 منزلہ خستہ حال مکان زمین بوس ہوگیا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ملبے تلے دب گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کونکالنا کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 سات سالہ شیبر کو  زخمی حالت میں،  15سالہ علی گوہر اور 12 سالہ زید حیدر کی لاشوں کوملبےسے نکال لیا گیا جبکہ بچوں کے والدین  کو بھی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق زور دار آواز سنائی دی جس کے بعد ہر طرف گرد کے بادل چھا گئے۔ قریبی رہائشی خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔ معلوم ہوا کہ مکان زمین بوس ہوچکا ہے۔ گلی سے گزرنے والے بچے بھی زخمی ہوگئے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں