ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوٹیوب میں ایک نئے دلچسپ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو آپ کی ویڈیو فیڈ کو مخصوص رنگوں سے بھر دے گی۔

آر جی بی (RGB ) نامی فیڈ میں مخصوص رنگوں پر مبنی ویڈیوز نظر آئیں گی۔9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ریڈ، گرین اور بلیوم تھیمز کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا  رہی ہے۔اس فیچر کے تحت ان رنگوں کے مختلف شیڈز (shades) ویڈیو فیڈ میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔جب کوئی صارف ریڈ، گرین یا بلیو میں سے کسی رنگ کا انتخاب کرے گا تو اس کے یوٹیوب ہوم پیج پر اس مخصوص رنگ کی ویڈیوز نمایاں ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق جن افراد کو یہ فیچر دستیاب ہے، ان کے سامنے یوٹیوب کی جانب سے ایک پوپ اپ میسج بھیجا گیا جس پر لکھا تھا Craving something new، جبکہ نیچے تینوں رنگ موجود ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر ہوم فیڈ کو رنگ کے مطابق ارینج کرے گا اور اس سے لوگ اپنی ترجیحات کے مطابق ویڈیوز کو تلاش کر سکیں گے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2024-02-06/354781_3736330_updates.jpg

مگر اس سے ہٹ کر فیچر سے کیا فائدہ ہوگا، فی الحال واضح نہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔البتہ یہ واضح ہے کہ جب کوئی صارف ریڈ رنگ کا انتخاب کرے گا تو اس سے متعلق ویڈیوز میں نارنجی اور پیلا رنگ بھی نمایاں ہوگا۔اسی طرح سبز رنگ کے انتخاب پر زردی مائل نیلا رنگ بھی ویڈیوز میں نظر آئے گا جبکہ بلیو رنگ کی ویڈیوز میں ہلکا نیلا اور جامنی رنگ بھی نمایاں ہوگا۔جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تو یہ واضح نہیں کہ کب تک تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer