عام انتخابات 2024; وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

عام انتخابات 2024; وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : عام انتخابات 2024 کے لئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور  میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا, یہ ایمرجنسی کنٹرول روم 7 فروری سے 9 فروری 2024 تک فعال رہے گا۔ 

کنٹرول روم انتخابات سے متعلق سرگرمیوں اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوارڈینیشن کرے گا۔ کنٹرول روم انتخابات کے اختتام تک کسی بھی ہنگامی یا غیر معمولی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بروقت آگاہ کرے گا۔ 

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محسن اقبال ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا گیا۔