محکمہ صحت خیبرپختونخوا  نے عام انتخابات کیلئے ہنگامی پلان جاری کردیا

 محکمہ صحت خیبرپختونخوا  نے عام انتخابات کیلئے ہنگامی پلان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : محکمہ صحت خیبرپختونخوا  کی جانب سے عام انتخابات کے لئے ہنگامی پلان جاری کردیا گیا۔ 

 ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل اف ہیلتھ سروسز  میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی رابطہ نمبرز کا اجراء پلان میں شامل ہے،  تمام ڈی ایچ اوز کو الیکشن کے دوران  رسک اسسمنٹ اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،  تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرٹنڈنٹس ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ضروری ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گےْ

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن  کے دوران باہمی رابطے اور عام شہریوں تک مصدقہ معلومات فراہم کرنے کے لئے پلان تشکیل دی جائے گی۔