(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کو علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے علیمہ خان کی 2 درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے انکوائری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر کیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا دو فروری کا نوٹس معطل کیا جائے جبکہ ایف آئی اے کو علیمہ خانم کے خلاف شواہد اور ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت ایف آئی اے نوٹس کو کالعدم قرار بھی دے۔