(ویب ڈیسک)سینیٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کیلئے دعائے مغفرت نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا،پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ، چیئرمین سینیٹ نے نثار کھوڑو سے حلف لیا ۔
قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سابق صدر پرویز مشرف کیلئے فاتحہ خوانی کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے افسوس ہوا کہ ایک انسان دنیا سے چلا گیا لیکن اس کیلئے دعائے مغفرت نہیں ہونے دی گئی ،اس سے بڑی آمریت کیا ہو گی ،پرویز مشرف سے جب این آر او لیا، تب وہ اچھا تھا،آج کہاں ہے آئین؟۔
چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ترکیہ، شام اور دیگر ممالک میں زلزلے سے جا ںبحق ہونے والوں کیلئے ایوان میں دعا کی اپیل کی گئی، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی درخواست کی ۔
حکومت اراکین کی جانب سے سابق صدر کیلئے دعا کی مخالفت کی گئی،سینیٹر مشتاق کو دعا کیلئے کہاگیا تو انہوں نے بھی پرویز مشرف کیلئے دعا سے معذرت کر لی۔
قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سابق صدر پرویز مشرف کی فاتحہ خوانی کروانے پر اسرارکیاحکومتی بنچوں نے مخالفت کی اوراپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے،سینیٹرمشتاق نے کہاکہ میں ترکیہ اور دیگر ممالک میں قدرتی آفت سے جاں ںحق ہونے والوں کی مغفرت کےلئے دعا کرونگا،پرویز مشرف کی مغفرت کیلئے دعا نہیں کرونگا۔
سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ جب کوئی اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، پرویز مشرف کی مغفرت کیلئے دعا کرنے میں کیا حرج ہے؟