شاہد سپرا : شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، لیسکو کو تین سو میگاواٹ کا شارٹ فال کا سامنا،مختلف علاقوں میں دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کےسسٹم پر بجلی کی طلب تین ہزار میگاواٹ جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی دو ہزار سات سو میگاواٹ کی جا رہی ہے۔ اس طرح طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کا حکم دے رکھا ہے جس کی وجہ سے شارٹ فال کو مد نظر رکھتے ہوئے لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔