ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا ۔
عمران خان پہلے وقت، دن اور تاریخ کا اعلان کریں کہ کس کیس میں اور کس عدالت میں گرفتاری دیں گے ,عمران خان پہلے خود گرفتاری دیں پھر کارکنوں کو اپیل کریں ,جیل بھرو تحریک ڈیلی ویجرز اور دیہاڑی داروں کو پیسے دے کر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش ہے ۔
عمران خان جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ,جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے ,اپنی ضمانتوں کے لئے روتے ہیں، پھر کہتے ہیں جیل بھرو تحریک چلائیں گے۔عمران خان بہروپیا ہے بات کچھ اور کام کچھ اور کرتا ہے ,جیل بھرو تحریک سے پہلے ضمانتیں کینسل کروائیں۔