کراچی پولیس کی شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد

Sheikh Rasheed Ahmad
کیپشن: Sheikh Rasheed Ahmad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے معاملے پر سندھ پولیس، مری پولیس اور شیخ رشید کے وکلا کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے تھانہ موچکو کراچی کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی،عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کی،تھانہ مری کی جانب سے شیخ رشید کو شامل تفتیش ہونے کی استدعا منظور کرلی گئی،عدالت نے شیخ رشید سے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کی استدعا پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

 دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف ملک میں مقدمات درج کرنے سے روک دیا،عدالت نے کہاکہ سندھ ،بلوچستان میں درج مقدمات شیخ رشید کی حد تک معطل کئے جاتے ہیں ،شیخ رشید کی درخواست پر حکم امتناع آئندہ سماعت16 فروری تک رہے گا ۔

عدالت نے کہاکہ شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمے جیسی کوئی ایف آئی آر نہ کاٹی جائے، شیخ رشید کے خلاف اسی الزام کے تحت نئی ایف آئی آر عدالت اجازت سے مشروط ہے ۔